اہم خبریںپاکستان

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری کردیا۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کر لی، جج ملک علی ذوالقرنین نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

احد چیمہ کے خلاف نیب لاہور نے 2018ء میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس سے قبل آج صبح نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت لاہور میں سماعت کے موقع پر احد چیمہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تھی۔

احد چیمہ نے کہا ہے کہ انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ جب یہ سب ہو رہا تھا تو سول سیکریٹریٹ افسران نے مجھ پر اعتماد کیا۔

احد چیمہ نے کہا کہ ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چیئرمین نیب کی بات خوش آئند ہے جہاں غلطی ہو اس کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے سربراہ کا کام ہے غلطی کو درست کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button