خیرپور میں سرسو نے بچوں کا عالمی دن منایا
طلباء، معززین، اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خیرپور میں سرسو نے بچوں کا عالمی دن منایا
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو) نے یو ایس ایڈ- گورنمنٹ اسکول ھاء اسکول سمی میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ عالمی دن کی مناسبت سے طالب علم بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ترجمان سرسو جمیل سومرو کے مطابق تقریب میں طلباء، معززین، اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


سرسو کے سینئر مینجر نعمت اللہ شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کا عالمی دن نہ صرف بچوں کے حقوق کی توثیق کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدے کا جشن ہے بلکہ ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ان کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت نے تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم اور ان کی صحت کے لیے بھی خطیر رقم مختص کی ہے اور ساتھ ہی یہ بات ان کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سرسو اور محکمہ تعلیم نے یونیورسل چلڈرن ڈے منانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
نعمت اللہ شیخ نے کہا کہ معیاری تعلیم کے دروازے کھول کر ان بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب توجہ، دیکھ بھال اور پیار کے مستحق ہیں۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور بالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر مقررین کا کہا تھا کہ سرسو اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر بچوں کے تعلیم کے حق کو نافذ کرنے اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہم تبھی کامیاب ہوں گے جب ہمارے بچے اسکول میں اچھی زندگی کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم بھی حاصل کریں گے۔



