اہم خبریںپاکستان

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

ملتان: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں گیلانی ہاؤس میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

امریکی سفیر نے یوسف رضا گیلانی، رفیق رجوانہ اور دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کی۔

یوسف رضا گیلانی نے ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم  کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے عام انتخابات کے منظر نامے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button