
اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔



