
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
‘علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کی قیادت میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر اندا ز سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر ‘نائیک خوشدل خان‘نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدلقادرشہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



