اہم خبریںپاکستان

چیئرمین PTI کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی، عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنےکے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button