اہم خبریںپاکستان

ن لیگ کا نوازشریف کے استقبال کے بدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کے بدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 20 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی سے نواز شریف کا جلسہ ہو ہی جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ریاستی سطح پر استقبال سے انتخابات جیتے نہیں جا سکتے، الیکشن کمیشن کو چاہیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سلیکشن ہو چکی، اب الیکشن ہونا چاہئیں، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک شخص کی سلیکشن کے لیے انتخابات روکے جائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لندن سے ملک واپسی میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اعلان کے مطابق میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک واپس آ رہے ہیں جہاں اُن کا تاریخی استقبال کرنے کے لیے ن لیگ کی جانب سے تیاریاں زورو شوروں سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button