
رامین شمیم کو ویسٹ انڈیز اے ویمنز ٹیم کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف 3 میچوں کی یہ سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے پہلے 2 میچ 24 اور 26 اکتوبر کو غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں ہوں گے جبکہ آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
🚨 Pakistan Women’s A squad announced for three-match One-Day series against West Indies Women A 🚨
Read more ➡️ https://t.co/pq5BWuzGNm#BackOurGirls pic.twitter.com/AjPgAV3u6T
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2023
قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب مریدکے میں قومی کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ہوگی۔
West Indies Women’s A vice-captain Ashmini Munisar talks about the team’s welcome in Lahore as they commence training at National Cricket Academy 🏏 pic.twitter.com/DZX2yfQPbI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2023
اس کے علاوہ تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہوں گے۔
رامین شمیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ 2021ء میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں پاکستان ویمنز اے ٹیم کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔
سیریز کا شیڈول
3 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم لاہور
4 نومبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
5 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
8 نومبر۔ ٹی ٹوئنٹی فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور
10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
11نومبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور



