
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای 100-انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا جسے ماہرین ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق تقریبا صبح 11 بج کر 23 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 50 ہزار 17 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 2 گھنٹے بعد 49 ہزار 787 پوائنٹس پر آگیا۔
بروکریج فرم عارف حبیب نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انڈیکس 286 پوائنٹس (50 ہزار 17 پوائنٹس یا 0.58 فیصد) بڑھ گیا، 50 ہزار پوائنٹس کی حد 6 برس بعد عبور ہوئی ہے، آخری بار یہ 07 جون 2017 کو ہوا تھا۔



