پاکستان

سرسید پولیس کا موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

6 انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 17 اکتوبر 2023

سرسید پولیس کا موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

دورانِ کاروائی 6 انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر گرفتار قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد طلحہ ولد یاور عباس ، حسن ولد یوسف غوری ، محمد سعد ولد محمد اقبال ، احمد ولد سلطان، قمر ولد محمد یوسف اور شبیر حسین ولد سید ناصر حسین جعفری کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان ریپیٹیڈ آفینڈر ہیں اور پہلے بھی مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں

ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ کے مختلف علاقوں میں درجنوں موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے

ملزمان کے قبضے سے رضویہ سوسائٹی کے مقدمہ نمبر 430/23 دفعہ 381-A میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل KNB-0316
سرجانی ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 1001/23 دفعہ 381-A میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل بلا نمبری
شاہراہِ نور جہاں کے مقدمہ نمبر 588/23 دفعہ 381-A میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل KKW-8558 برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان کو برائے آئندہ کاروائی تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button