
سکھر: امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے قدیم تہذیب کے مرکز اور تاریخی مقام موئن جو دڑو کا دورہ کیا اور تاریخی مقام کے مختلف آثار دیکھے۔

امریکی سفیر کو حکومت سندھ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے گرمجوش استقبال کیا گیا ۔ امریکی سفیر نے موئن جو دڑو کے دورے کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

انہوں نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھاکہ “جب سے میں پاکستان آیا ہوں میں موہن جو دڑو آنا چاہتا ہوں اور آج یہاں آکر بہت خوش ہوں۔ ہزاروں سال پہلے یہاں موجود تہذیب کا مشاہدہ کرنا عاجزانہ ہے۔ دنیا کی تین عظیم قدیم تہذیبوں میں سے ایک کا دورہ کرنا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں محکمہ ثقافت، حکومت سندھ کا شکر گزار ہوں کہ آج میرے دورے میں سہولت فراہم کی۔”



