پاکستان

عزیزآباد شمیم اپارٹمنٹ ٹارگٹ کلنگ کا کیس حل

عزیزآباد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 02 اکتوبر 2023

عزیزآباد شمیم اپارٹمنٹ ٹارگٹ کلنگ کا کیس حل، عزیزآباد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے

 

 

 

مورخہ 27 ستمبر 2023 عزیزآباد کی حدود شمیم اپارٹمنٹ کے نیچے فوڈ ٹائم پیزا برگر شاپ پر نوجوان اشہد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے شواہد اکٹھا کیے تھے.

پولیس نے موقع سے CCTV فوٹیج بھی حاصل کی تھی جس میں ایک ملزم ہوٹل پر بیٹھے مقتول اور اسکے دو دوستوں کے قریب آکر صرف ایک گولی مقتول پر چلاتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے

پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد اور دیگر ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل ، احمد رضا اور معراج کے ناموں سے ہوئی ہے

ملزمان نے ابتدائی انٹیروگیشن میں بتایا ہے کہ ملزمان کا مقتول کے ساتھ کاروباری لین دین کا معاملہ چل رہا تھا

گرفتار ملزم نبیل مقتول اشہد کا مقروض تھا اور ان پیسوں کی لین دین میں ملزم نبیل نے اشہد کو کئی چیک دے رکھے تھے

مقتول اشہد نے نبیل کے خلاف پہلے دو دفعہ چیک باؤنس کی FIR کرواکر گرفتار بھی کروایا تھا

ملزم نبیل نے اپنے بھائی شہریار اور والد ندیم کا چیک بھی اشہد کو دلوایا ہوا تھا. اشہد مسلسل پیسوں کا تقاضا کررہا تھا اور اسکے والد کے چیک باؤنس ہونے کے بعد نبیل کے والد کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی دھمکی دے رہا تھا

قتل کے وقت مقتول اشہد کے ساتھ ارشد اور گرفتار ملزم معراج بھی موجود تھے جنہیں فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے

ملزم احمد رضا نبیل کا ساتھی ہے واردات میں فائرنگ کرنے والا شخص بظاہر احمد رضا سے ہی مشابہ ہے

عزیزآباد پولیس نے واقعے کا نامزد مقدمہ نمبر 676/2023 دفعہ 302/34 ت پ مقتول اشہد کے والد کی مدعیت میں برخلاف ملزمان بالا درج کردیا تھا

گرفتار ملزمان میں نبیل اور احمد رضا کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے

ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان سے انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button