
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 20 ستمبر 2023
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان سمیت گٹکاماوا فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

عزیزآباد تھانہ
عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزم حَسین احمد ولد ولی محمد خان کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے تھانہ عزیزآباد کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی
گرفتار ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ھے جبکہ ملزم کو AVLC کے حوالے کیا جائے گا
بلال کالونی تھانہ
بلال کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر گٹکاماوا فروش ملزمان کے خلاف کاروائی
گرفتار ملزمان میں کامران ولد مشتاق احمد، فیضان ولد کفیل احمد، اسامہ ولد علاؤالدین، آصف درانی ولد مبارک علی اور شہباز ولد محمد حنیف شامل ہیں
ملزمان کے قبضے سے 200 پیکٹ تیار گٹکاماوا برآمد کر لیا گیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور بلال کال میں گٹکاماوا فروشی میں گرفتار ہوچکے ہیں
ناظم آباد تھانہ
ناظم آباد پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان مدثر ولد ارشاد احمد اور محمد ارسلان ولد محمد عمران خان کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضے سے 28 پیکٹ تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
تیموریہ تھانہ
تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد عارف ولد عبدالخالو کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 9mm. لوڈ میگزین 3 راونڈز شہری سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوئی
شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 743/2023 درج ہے جس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ کا مقدمہ علیحدہ سے قائم کیا گیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



