سرسو اور اروڑ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
شراکت داری کو باقاعدہ شکل دے دی گئی

پریس ریلیز
15 ستمبر 2023
سرسو اور اروڑ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) اور اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج سکھر کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے۔

سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو اور اے یو اے ڈی ایچ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ نے سرسو کامپلیکس میں منعقدہ تقریب میں شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی۔ یہ مفاہمت نامے کی توجہ ثقافتی ورثے کے تحفظ، مقامی آرٹ اور دستکاری کو بحال کرنے، کاروباری تعاون فراہم کرنے، صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کی پیشکش، اور علائقہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر مرکوز ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ان کمیونٹیز کی ثقافتی اور اقتصادی ترقی پر مثبت اثر ڈالنا ہے جن کی غربت کے خاتمے کیلئے وہ کام کررہے ہیں۔


تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے سرسو کے چیف محمد ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ دیہی کاریگر عورتوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کے فروغ کیلئے سرسو دو دہائیوں سے کام کر رہا ہے، ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء پاکستان کے شہری علاقوں کی بڑے مالز میں نمائش کے ذریعے اجاگر اور فروخت کروائیں جس میں حاصل ہونے والی تمام قیمت سیدھی ہنرمند عورتوں کو جاتی ہے، آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ان کے ہاتھوں کی بنی ہوئی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ڈیمانڈ بڑہتی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروڑ یونیورسٹی اور سرسو کی ماہر ٹیم مل کر اس کام کو جدید دور کے تقاضہ کے مطابق مزید ماڈرن انداز میں آگے لے کر جائیں گے۔
اس موقع پر اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاھد حسین کھنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اروڑ یونیورسٹی سے منسلک طلبہ و طالبات کو اس فیلڈ میں انٹرنشپ کروائی جائیں گی اور باقاعدہ منظم انداز سے سرسو کے ساتھ مل کر آرٹس اور ڈزائن کو مزید وسعت دیں گے۔
اس موقع پر سرسو کے چیف فنانشل آفیسر آصف کھڑو، پروفیسر ڈاکٹر ضمیر ابڑو، ڈاکٹر سہیل سرہندی، ڈاکٹر ثمینہ ضیاء شیخ، نادیہ سموں اور دیگر موجود تھے۔
اس سے پہلے اروڑ یونیورسٹی کے وفد نے سرسو کامپلیکس میں پروڈکشن یونٹ اور ایسٹ لیٹ کا دورہ کیا اور سرسو کے کام کو سراہا۔
جمیل سومرو
میڈیا کنسلٹنٹ، سرسو
موبائل: 03333992660



