پاکستان

سرسید کی حدود سیکٹر 11B میں گھر میں ڈکیتی

پولیس کی بروقت کارروائی ، تمام ڈاکو ہلاک

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 16 اگست 2023

سرسید کی حدود سیکٹر 11B میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد 5 ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

ہلاک ملزمان میں پائندہ خان ولد شیر ولی ، عمران ولد سلیم ، عبداللہ ولد امان اللہ ، عبدالباری ولد نامعلوم اور حیدر خان ولد احمد خان شامل ہیں

 

ہلاک ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں

ملزمان نارتھ کراچی سیکٹر 11B امُ الّقرآن اسکول کے قریب ایک گھر B-274 میں گرل کاٹ کر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے

مددگار 15 پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک موبائل مددگار اور 2 موبائل علاقہ تھانہ کی ہمراہ ایس ایچ او موقع پر پہنچی

پولیس نے گھر کو کارڈن کیا جسپر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے

جناب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سر سید شاہد تاج اور پوری ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیا ہے

پولیس نے موقع سے شواہد و مسروقہ سامان سمیت اسلحہ برآمد کر لیا

برآمدہ سامان میں 3 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، طلائی زیورات، 1 لاکھ 26 ہزار نقد رقم شامل ہیں

ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button