
اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ جبکہ سید جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد علی درانی کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا۔
نگراں وزیر خزانہ کے لیے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے بجائے کچھ اور ناموں پر غور ہو رہا ہے۔
آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور کل کابینہ حلف اٹھائے گی۔



