
اسلام آباد: نگراں حکومت کاعوام کو بڑاجھٹکا ‘ وزارت خانہ نے آئندہ پندرہ روزکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کی مزید سپلائی نہ پہنچنے سےقیمتوں میں مزیداضافے کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پمپ مالکان نے مختلف شہروں میں پٹرول کی فروخت بند کر دی‘عوام کا رش لگ گیا۔ شہریوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔
دریں اثناء مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت220 روپے کلو ہو گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450روپے اضافہ ہوگیا‘گھریلو سلنڈر 2495 روپے کی بجائے 2615روپے اور کمرشل سلنڈر 9580روپے کی بجائے 10030 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3015اور کمرشل سلنڈر 11600روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔



