پاکستان

لیاقت آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز گرفتارکرلئے

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 22 جولائی 2023

لیاقت آباد پولیس کی CCTV فوٹیج کی مدد سے کاروائی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کو دو مختلف CCTV فوٹیج کی مدد اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا

 

 

گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان ولد محمد رمضان اور محمد کامران عرف ابّا ولد محمد اختر کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، موبائل فون اور نقدی برآمد

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں

ملزم عرفان کو لیاقت آباد کی حدود میں ایک بیکری میں واردات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج میں دیکھا جاسکتا جس میں اسکے ہاتھ سلور رنگ کی پسٹل ہے. ملزم عرفان سے برآمدہ پسٹل بھی وہی ہے جو اس نے بیکری کی واردات میں استعمال کیا تھا

بیکری میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 336/23 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہے

جبکہ ملزم کامران عرف ابّا کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ 337/23 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہے

دونوں ملزمان کو مطلوبہ مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے

ملزم کامران عرف ابّا تھانہ ایس آئی یو اور تھانہ لیاقت آباد میں اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے

جبکہ ملزم عرفان اس سے قبل شریف آباد اور رضویہ سوسائٹی میں گرفتار ہوچکا ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button