اہم خبریںپاکستان

نواز شریف اچھے آدمی، تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، شہزاد اکبر

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربارہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے‘وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں،  شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا ‘مجھے رواں برس الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔

 لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی‘ فیصل واوڈا کو ٹافی دی، اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں، مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button