اہم خبریںپاکستان

اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والوں کو گرفت میں لانےکا فیصلہ

اسلام آباد: ملکی اداروں کیخلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کیخلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اداروں کو اس قسم کے خطوط لکھنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جن پر پاکستان میں جعلی ادویات اور بلیک میلنگ کے مقدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button