اہم خبریںپاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: شاندار مثبت رحجان، زبردست تیزی

کراچی: عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔

آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ۔

معاشی تجزیہ نگاروضںح کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہنڈریڈ انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا دن ہے۔

100 انڈیکس کی آج اب تک کی بلند ترین سطح 43933 رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہے اور 100 انڈیکس 2 ہزار 355 پوائنٹس کے تاریخ ساز اضافے کے بعد 43 ہزار 807 پر آ گیا ہے۔

عیدِ قرباں کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button