پاکستان
شریف آباد پولیس نےگٹکاماوا مین پوری اور چھالیہ سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا
کنٹینر کے اندر سے 320 بورے مین پوری، گٹکاماوا اور چھالیہ برآمد ہوئی

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 19 جون 2023
شریف آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی گٹکاماوا مین پوری اور چھالیہ سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا
شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد 10 نمبر پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کنٹینر نمبر AF1073 کو روکا
کنٹینر کی تلاشی لینے پر اس کے اندر سے تیار گٹکاماوا، مین پوری اور چھالیہ برآمد ہوئی
پولیس نے کنٹینر ڈرائیور عبداللہ ولد دھنی بخش کو موقع پر گرفتار کرلیا جس سے انٹیروگیشن جاری ہے
کنٹینر کے اندر سے 320 بورے مین پوری، گٹکاماوا اور چھالیہ برآمد ہوئی
شریف آباد پولیس نے مقدمہ نمبر 177/2023 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



