پاکستان

گلبرگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

پولیس مقابلہ اپوا کالج فیڈرل بی ایریا کریم آباد میں ہوا

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 05 جون 2023

گلبرگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار

پولیس مقابلہ اپوا کالج فیڈرل بی ایریا کریم آباد میں ہوا

 

 

 

گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا

ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد سلمان ولد غلام حسین اور خالد رفیق ولد محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد 30 بور پستول لوڈ میگزین، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی

ملزمان اور برآمدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ اور موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button