ایف بی ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ، دو ڈاکو گرفتار
پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 22 کالی ٹبی والی گلی میں ہوا

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 03 جون 2023
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بھی گرفتار

پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 22 کالی ٹبی والی گلی میں ہوا
گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا
ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ مزید 1 ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ ولد گل شاہ جبکہ ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت عصمت خان ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پستول 30 بور لوڈ میگزین 3 عدد راؤنڈ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی
ملزمان اور برآمدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ اور موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



