
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہا ہو کر جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریار آفریدی ابھی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد باہر نکلے ہی تھے کہ دروازے پر ہی پولیس نے دوبارہ گرفتارکر لیا ۔شہریار آفریدی کو مزید 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو رواں ماہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔



