سمن آباد پولیس کی بروقت کارروائی، یوسف پلازہ کی حدود میں شہری کو لوٹنے والا ملزم سمن آباد میں گرفتار
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ یوسف پلازہ کی حدود میں شہری کو لوٹا تھا

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 23 مئی 2023
سمن آباد پولیس کی بروقت کارروائی، یوسف پلازہ کی حدود میں شہری کو لوٹنے والا ملزم سمن آباد میں گرفتار
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ یوسف پلازہ کی حدود میں شہری کو لوٹا تھا اور سمن آباد میں واردات کرنے کے لئے گھوم رہے تھے
سمن آباد پولیس نے تعاقب کے بعف ملزمان کو گھیرا دیکر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
گرفتار ملزم کی شناخت غلام رسول ولد نور محمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک مزید فراری ساتھی کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون تھانہ سمن آباد، 2 عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکل تھانہ سمن آباد اور یوسف پلازہ جبکہ کچھ دیر قبل یوسف پلازہ سے شہری سے چھینا ہوا شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا
گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے جو ایف بی انڈسٹریل ایریا تھانہ اور سچل تھانہ میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ فراری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



