اہم خبریںپاکستان

حملہ آوروں نےملک کا ستیاناس کردیا، لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ

راول پنڈی:  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل کے شکوے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل شوکت رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل نے بتایاکہ عدالت ہمارے کارکنوں کو ریلیف نہیں دے رہی، نہ ہمیں سن رہی ہے۔ عدالت نے وکیل شوکت رؤف صدیقی کے اعتراضات اور مسلسل دخل اندازی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی کے وکلاء سے کہا آپ نہیں جاتے تو میں خود سیٹ چھوڑ کے چلا جاتا ہوں، آپ کے لوگوں نے سرکاری اداروں پر حملے کیے ، کسی پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نہیں چھوڑا، ملک کا ستیاناس کرکے اب آپ عدالتوں پر ہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ مجھے بھی تھریٹس ہیں، میں گھر سے اکیلا عدالت کیلئے نکلتا ہوں کوئی گن مین ساتھ نہیں رکھتا، میری علیل والدہ بیڈ پر آخری سانسیں لے رہی ہیں ، میں یہاں سیاسی بحث نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، جو شخص جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نامزد ہے عدالت اس کو کیسے ریلیف دے ؟

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button