پاکستان
نیو کراچی صنعتی ایریا، اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4 ملزمان گرفتار

نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکے قبضے سے اسلحہ لوٹا ہوا موبائل فون، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسلم ولد مکھن ، غلام حسین ولد منظور احمد ، احمد حسن ولد سید حسن اور محسن ولد اشعر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون اور نقدی 13 ہزار روپے اور 2 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے دوسری کاروائی میں منشیات فروشی ، میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم کی شناخت سلمان ولد معین الدین کے نام سے ہوئی جسکے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا



