اہم خبریںپاکستان

امیرجماعت اسلامی کے قافلے پر خودکش حملہ، سراج الحق محفوظ

خودکش حملہ آور ہلاک، 6 کارکن زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ژوب کے قریب امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ، خوش قسمتی سے سراج الحق محفوظ رہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے قافلے پر بم حملے میں خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ  6 کارکن زخمی ہو گئے، جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، حملہ امیر جماعت اسلامی کو جلوس کی شکل میں شہر  لے جانے کے دوران کیا گیا، دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سراج الحق نے واقعے کے بعد جلسے سے مختصر خطاب کیا اور دیگر پروگرام منسوخ کر دئیے۔  سیاسی و سماجی شخصیات سمیت حکومتی رہنماوں  نے امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

پولیس ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان ایک روزہ دورے پر ژوب پہنچ رہے تھے ، جس کے لئے ایک بڑا جلوس شہر سے آٹھ کلومیٹر دور کوئٹہ قومی شاہراہ پر استقبال کے لئے موجود تھا، جیسے ہی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق اور ساتھی جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ کے لئے شہر کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران ایک مبینہ خودکش حملہ اور  نے سراج الحق کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا یا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا ۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے پہلے امیر ہیں جن پر خودکش حملہ ہوا، ایک ایسی صورتحال میں جب حکومت اور ادارے ملک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہےہیں اور یہ بھی کوشش کی جارہی ہے ملک میں عام انتخابات سے قبل حالات مثالی طور مطلوبہ ماحول فراہم کئے جاسکیں ایسے میں جماعت اسلامی جیسی منظم پارٹی کے دھیمے مزاج  امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ناقابل فہم ہے اور یہی وجہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور راہنماؤں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 2014 میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پر بھی اس وقت ایک خودکش حملہ ہوا تھا جب وہ مولانا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔

خودکش بمبار  نے مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں کی جانب سے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے ارا لیا تھا ، اس حملے میں دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button