
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رات گئے طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انھیں چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا ۔


ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔
عمران خان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں رات گئے شوکت خانم اسپتال لایا گیا، جہاں تقریباً 4 گھنٹے ان کا طبی معائنہ جاری رہا۔
عمران خان طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ۔



