
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا ۔۔۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر کیانی نے پی ٹی ائی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔


پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ رہا ہوں۔
عامر محمود کیانی این اے 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے عامر کیانی پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر رہے ہیں۔
عامر کیانی کا شمار سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوری طور پر عامر کیانی کے سیاست چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔



