
لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ فوجی نصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں۔
پریس کانفرنس میں نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ایک سال سے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف غیر ریاستی عناصر کا روپ دھار رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےعمران خان کےلیےملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاعات ہیں کہ آرمی تنصیبات پرحملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت 24 گھنٹےمیں ان دہشت گردوں کوقانون کےحوالےکرے۔ جناح ہاؤس پرحملے کے دوران شرپسند زمان پارک سے رابطےمیں تھے۔ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔



