اہم خبریںپاکستان

آج سے نہیں کل سے جلسے شروع کروں گا: عمران خان

لاہور: سابق وزیراعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے کہا  ہے کہ اب آج سے نہیں کل (جمعرات) سے جلسے شروع کروں گا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم  نے کہا  کہ میں نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بدھ سے جلسے شروع کروں گا، مگر عدالتوں میں میری پیشیاں ہ، یں اس لیے اب جمعرات  کے روز سے جلسے کروں گا۔

ان کا کہنا تھا  کہ پہلا جلسہ مریدکے میں ہو گا، اس میں بتاوں  گا کہ کیسے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔

عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا  کہ کبھی کوئی کسی کو پلیٹ میں رکھ کر آزادی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے وہ آزاد ہو جاتے ہیں۔

 پی ٹی آئی  سربراہ نے مزید کہا کہ ہاں  لوگوں کےلئے  انصاف نہیں،  ہم غلام ہیں اس لیے اوپر نہیں جا سکے۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا تھاکہ جہاں طاقت ور کے لیے ایک قانون، کمزور کے لیے دوسرا قانون ہو،  وہ قوم کبھی نہیں اٹھ سکتی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button