پاکستانعلاقائی خبریں
کراچی کی آبادی 1 کروڑ 86 لاکھ سے تجاور کرگئی

کراچی کی آبادی میں 23 دنوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے جس دوران سندھ کی آبادی 5 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ کراچی کی آبادی 23 دنوں میں 26 لاکھ اضافے کے بعد ایک کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی اور لاڑکانہ میں اب تک 80 لاکھ 55 ہزار افراد گنےجاچکے ہیں جب کہ سکھرڈویژن میں اب تک 63 لاکھ 34 ہزار افراد شمار ہوئے ہیں۔



