پاکستان

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا سائٹس کو دشواری کا سامنا

گزشتہ شب ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بحال  گردیا گیا۔ تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعدحکومت کی جانب سے 9 مئی کو  پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی تھی۔

 

 

 

تین دن کی انٹرنیٹ سروس  کےمعطل کے باعث آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان پہنچا۔مزید تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button