پاکستان
ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کو ڈی جی نیب کے عہدے پر تعینات کر دیاگیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر وقار چوہان کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے عہدے پر تعینات کر دیاگیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار چوہان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وقار چوہان پو لیس سروس کے گریڈ20 کے افسر ہیں۔



