پاکستان

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی۔۔۔۔

انٹر بینک میں ڈالر اونچی اڑان کے بعد 14 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا  جس کے بعد  ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے 299 روپے پر جا پہنچا۔

مزید تفڈیلات کے مطابق جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 10 روپے 93 پیسے سستا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہنگاموں کے بعد ڈالر کی قدر میں صرف 2 روز میں 15 روپے 34 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button