پاکستان

کراچی میں تین روز کے دوران کتنی گاڑیاں جلائی گئیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی  کراچی میں  تین روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

پولیس کی تفصیلات  کے مطابق 9 مئی کو  عمران خان کی کرفتاری کے بعد شہر میں2 پیپلز بس ،دو واٹر ٹینکر جلائے گئے جب کہ شارع فیصل پر قیدی وین کو آگ لگائی گئی اور اس کے ساتھ شہر میں 2 درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو نظرِ آتش کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے  متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے، نرسری پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگاکر نقصان پہنچایا گیا جب کہ 10 مئی کو مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کو آگ لگائی جس میں  ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھراؤ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جبکہ کل سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں رہا کردیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button