پاکستان

جناح ہاؤس اورفوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کے نام سامنے آگئے

 قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جناح ہاؤس اور  دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالےکچھ  پسندوں کی شناخت کر لی۔

جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے کچھ شرپسندوں کی  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےشناخت کر لی ہے  جبکہ دیگرکی شناخت ابھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح  ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے، قیمتی اشیاو دستاویزات چوری کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے، کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ، توڑ  پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لینے والوں میں اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

مزید  تفصیلات کے مطابق  شر پسندوںمیں اویس مشتاق ،عباد فاروق، محمد حاشر خان اور جہانزیب خان کی نشاندہی کی گئی ہے اور  انکے خلاف، انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button