رینجرز کی کارروائی، اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروش اور ڈکیت گرفتار

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 8مئی 2023
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان شاہ زیب، نوید، عامر، سعید اور عادل کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعما ل ہونے والا غیر قانونی اسلحہ و ایمو نیشن اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔



تفصیلات کے مطابق ڈکیت گروہ کے ملزمان شاہ زیب اور نوید نے مارچ 2023کو کراچی کے مختلف علا قوں ناظم آباد چورنگی، بورڈآفس، اورنگی ٹاؤن میں ایک دن میں 15سے زائد افراد سے موبائل فون چھینے۔



وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سو شل میڈ یا پر وائر ل ہوئی جس میں ملزمان کو فائرنگ کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ دوسرے ڈکیت گروہ کے 3ملزمان عامر، سعید اور عادل نے کراچی کے مختلف علا قوں ناظم آباد، بورڈ آفس اور اورنگی ٹاؤن میں ایک دن میں درجنوں موبائل فونز چھینے۔ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سو شل میڈ یا پر وائر ل ہوئی جس میں ملزم کو فائرنگ کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان متعدد ایف آئی آرز میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان شاہ زیب اور نوید نے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 100سے زائدوارداتوں میں 200موبائل فونزاور5 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ دیگر 3ملزمان عامر، سعید اور عادل نے اورنگی ٹاؤن ناظم آباد، سائیٹ اور گرد نواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 150سے زائد وارداتوں میں 300موبائل فونز اور 5 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمو نیشن اور مو ٹر سائیکلمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز



