ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور گٹکا فروش گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 05 مئی 2023
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز، منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری


جوہر آباد پولیس اسٹیشن
جوہر آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو شیل پیٹرول پمپ بلاک 9 دستگیر سے گرفتار کیا جنکی شناخت محمد حسن ولد محمد سدھیر اور وقار ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین نقد رقم چھینا ہوا موبائیل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی. ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں
نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن
نارتھ ناظم آباد پولیس نے اندرون روڈ برما شیل پمپ بلاک B نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمہ کی شناخت فاطمہ زوجہ میکائیل جبکہ ملزم کی شناخت میکائیل ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 510 گرام چرس، 38 بڑی پڑیاں اور 8 چھوٹی پڑیاں ہیروئین وزنی 100 گرام برآمد ہوئی
شریف آباد پولیس اسٹیشن
شریف آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیے جنکی شناخت احسن اشرف ولد اشرف اور رمیز ولد طالب حسین کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 1 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی
گبول ٹاؤن پولیس اسٹیشن
گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز ولد محمد اشرف، فراز ود بدر اور یاسین ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
جبکہ دوسری کاروائی کے دوران اسٹریٹ کریمنل ملزمان علی اکبر ولد عبدالحمید اور باقر علی ولد محمد یونس کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزینز 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے
شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے یاسر ولد گل محمد، شاہد ولد تاج محمد اور میر نواب عرف چاچا ولد میر نواز کو گرفتار کر لیا جنکے قبضے سے تیار گٹکاماوا برآمد ہوا ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



