پاکستان

جی ڈی پی آٹھ گنا بڑھانے کیلئے 2047 تک انسانی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی/ 2 مئی 2023

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈبینک کی رپورٹ بعنوان: ’پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو‘ سے متعلق تقریب میں شرکت

* تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ہے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* * * * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

* ورلڈ بینک کی بصیرت افروز رپورٹ کی تقسیم کی تقریب میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ حکومت کی جدوجہد میں ترقیاتی شراکت داروں بالخصوص عالمی بینک کی معاونت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

* اس مشکل وقت میں سندھ کے عوام کی مدد کرنے والے تمام ممالک کا بھی مشکور ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

* پائیدار اقتصادی ترقی اور جامع ترقی میں انسانی سرمائے کے کلیدی کردار کو زیادہ نہیں بیان کیاجا سکتا، وزیراعلیٰ سندھ

* انسانی سرمایہ کاری کے فوائد کو عملی جامہ پہنانے میں وقت لگتا ہے اور فوری طور نتائج نہیں آتے، وزیراعلیٰ سندھ

* ہیومن کیپٹل ریویو (HCR) عالمی بینک کے وسیع تر ‘ہیومن کیپٹل پروجیکٹ’ کا حصہ ہے جسے 2018 میں شروع کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ

* نظرثانی رپورٹ سے پاکستان کے انسانی سرمائے کے نتائج کو بہتر بنانے کیلئے چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* رپورٹ سے واضح ہوچکا کہ کئی ترجیحی نتائج میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

* بچوں کی ابتدائی نشوونما اور غذائیت کے معاملات پر پالیسیز مرتب کرنا ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ

* اسکول سے باہر بچے، غربت سے نمٹنا اور لیبر مارکیٹ کے نتائج کا تجزیہ کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

* ہیومن کیپیٹل ریویو رپورٹ سے بہت سی معلومات سامنے اآئی ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

* پاکستان اپنی آبادی میں اضافے کی شرح کو کنٹرول کرکے خاطر خواہ معاشی نمو حاصل کر سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* صحت و تعلیم کی فراہمی میں مزید سرمایہ کاری اور لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* جی ڈی پی آٹھ گنا بڑھانے کیلئے 2047 تک انسانی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

* کوروناائرس اور سیلاب 2022 نے ملک کو درپیش انسانی سرمائے کے چیلنجوں کو مزید بڑھا دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* کورونا اور سیلاب نے گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے کئی انسانی سرمائے کے فوائد پر پانی پھیر دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* پاکستان میں ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 ہے جو کہ ملک کی ذیلی انسانی ترقی کے نتائج کی نشاندہی کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* بہتر نتائج کیلئے انسانی سرمائے میں اضافے پر مرکوز خاطر خواہ سرمایہ کاری کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* حکومت سندھ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کیے اور بہترین گورننس کو ثابت کیا ، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں سیلاب کی تباہی نے 24 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے جنہیں ‘آفت زدہ’ قرار دیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ

* سیلاب نے 2.1 ملین سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* حکومت سندھ نے صوبے کے لوگوں کیلئے سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* متاثرین کیلئے فوری رہائش، خوراک، پانی، صحت و تعلیم کے علاوہ ایک جامع اسٹریٹجک ایکشن پلان بنایا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ

* آفت زدہ اضلاع میں سندھ کی 29.3 فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* سیلاب کے باعث غربت کی شرح میں کم از کم مزید 9.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* روزگار کیلئےحکومت سندھ نے تقریباً 9 لاکھ لوگوں کیلئے نقد گرانٹس کی اسکیم کا آغاز کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

* سیلاب کے بعد کی بحالی کے کاموں سے روزگار کے ذریعے تقریباً 1.16 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی، وزیراعلیٰ سندھ

* عالمی بینک کی مدد سے ‘سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن’ (SWAT) پروجیکٹ کیلئے 110 ملین امریکی ڈالرز زرعی ان پٹ پر سبسڈی کیلئے رکھے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* ‘گندم کے بیج سبسڈی’ پروگرام کے تحت 12.5 ایکڑ تک زمین رکھنے والے 141000 سے زائد کسانوں کو3.3 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* گندم بیج سسبڈی پروگرام کیلئے رقم تقسیم کے اگلے مرحلے میں 25 ایکڑ تک کے زمیندار شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* حکومت سندھ نے عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 280 ملین امریکی ڈالر کی مجموعی لاگت سے “انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروجیکٹ” شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* صحت کا یہ منصوبہ سندھ کے ٹارگٹڈ علاقوں میں غریب اور متوسط آبادیوں کیلئے ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* صحت کے اس پروگرام سے کیچمنٹ ایریا کے 7.9 ملین افراد مستفید ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

* حکومت سندھ اور عالمی بینک مل کر سماجی تحفظ کے منصوبے کیلئے 230 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* ایک جامع سوشل پروٹیکشن رجسٹری وضع کرنا اور مشروط نقد منتقلی کے ذریعے سندھ کے منتخب اضلاع میں ماں و بچے کی صحت کی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* امید ہے اس پروگرام سے 1.3 ملین ماؤں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

* حکومت سندھ کئی برسوں سے انسانی ترقی پر مرکوز کئی دیگر اہم اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* کثیر الجہتی عوامی غربت میں کمی کا پروگرام اور کثیر شعبہ جاتی ایکشن پلان برائے غذائی قلت پروگرامز پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* ورلڈ بینک گروپ کو ‘پاکستان کے ہیومن کیپیٹل ریویو’ رپورٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

* امید ہے رپورٹ پیراڈائم شفٹ کیلئے مددگار ثابت ہو گی ، وزیراعلیٰ سندھ

* یہ رپورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے بہتر نتائج لانے میں کام کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

* آج کی سرمایہ کاری مستقبل میں سماجی و اقتصادی شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button