پاکستان

14مئی کو الیکشن ہونا ممکن نہیں ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں

 

 

میڈیا سے گفتگوکرتے ہو‌ۓ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود نواز شریف نے بات چیت کی اجازت دی،مذاکرات میں ن لیگ کی تجاویز تھیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ فائنل ہونا چاہیے اور بجٹ نگران حکومت کے بجائے موجودہ حکومت کو پیش کرنے دیا جائے۔

 

رانا ثنااللہ کا  مزید کہنا تھا کہ اگر یہ دونوں باتیں مانی جاتی ہیں تو پھر ہفتہ بھر پہلے اسمبلیوں کو توڑنےکی کیا ضرورت ہے؟جبکہ دوسری جانب  تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہےکہ اسمبلیاں توڑنےکا آخری موقع ضائع کیا تو ملک کا نقصان ہوگا، حکومتی پارٹیاں بھی خسارہ اٹھائیں گی، عمران خان نے موقع دیا ہےکہ ایک ہی دن میں پورے ملک میں انتخابات کروالیں۔

 

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج رات 9 بجے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button