پاکستان
محکمہ موسمیات نے ملک میں موسلادھار بارشوں کی پیشن گویٔ کردی

محکمہ موسمیات نے کل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوگی جس کے بعد کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا بھی امکان ہے۔



