
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب میں پیش ہو گئے۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب عثمان بزدار کو پہلے بھی کئی بار طلب کر چکا ہے، تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کی بنا پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب پیش نہیں ہوسکے تھے اور انہوں نے نیب کو اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا تھا۔
عثمان بزدار نے نیب کو عید کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی، جس پر وہ آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہو گئے جہاں انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو سوال نامہ بھی دیا گیا تھا، جس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ ان کے جوابات ساتھ لائیں۔



