کامران ٹیسوری کا گورنر ہاوس میں گھنٹی لگانے کا اعلان

کامران ٹیسوری کا گورنر ہاوس میں عوامی مسائل کے حل کے لیۓ گھنٹی لگانے کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگوارہے ہیں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو تو اس گھنٹی کو بجائیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23 ویں سحری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہاوس ایلیٹ کلاس کے لیے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کردیے ہیں، میرے لیے ایلیٹ کلاس عوام ہے،کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ چار دن سے حافظ نعیم الرحمان سے نوک جوک چل رہی تھی، میری آج حافظ نعیم الرحمان سے مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی ہےفون پر بات ہوئی اور کل ان سے ملاقات کروں گا ۔
مزید تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے بتایا کہ ہم نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہےجس کی مدد سے ں جو عوام کا مسئلہ ہوگا فوری اس پر عمل کیا جائے گا جب کہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگا رہا ہوں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو اس بیل کو بجائیں، گورنر ہاؤس کا اسٹاف آئیگا اور ان سے ان کا مسئلہ پوچھے گا، میں بھی گورنر ہاؤس میں ہر وقت موجود رہوں گا اور عملہ بھی موجود ہوگا جو فوری طور پر مسئلے کو دیکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا بل لائیں کہ عوام کو این آر او دیا جائے، لوگوں کو ایک ایک ملین کا قرضہ دیا جائے، ایسے بل لائیں جو عوام کے لیے فائدہ مند ہوں، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائے کام کریں، جھنڈے لگانے میں کروڑوں روپے لگادیتے ہیں لیکن اپنے ملازم کو 20 ہزار روپے نہیں دیے جاتے۔



