
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔
From accusing the United States of toppling his government to now wooing the US to mend fences, Imran Niazi’s hypocrisy knows no bounds. In the process, his lies & lust for power have imperiled Pakistan’s vital foreign policy interests.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2023



