پاکستان
حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گیٔ ہے۔



