پاکستان
بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیرِ اعظم کو کس کو افطار پر بلانے کی تجویز پیش کردی؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کہ افطار پر بلانے کی تجویز دے دی
بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو اگلے جمعے افطار پر بلانے کی تجویز دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ظفر اللہ نے حامد میر سے اتفاق کیا کہ عمران خان اور شہباز شریف ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں
اسی دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم بلائیں تو عمران خان کو افطاری پر ضرور جانا چاہیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی نے کہا کہ اگر عمران خان واقعی ڈائیلاگ چاہتے ہیں تو انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جانا چاہیے۔



