پاکستان

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، اورنگی ٹاؤن سے ڈکیت گرفتار

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 8 اپریل 2023
پریس ریلیز

 

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹر یٹ کرائم میں ملو ث ڈکیت گروہ کا ملزم راؤ محمد عارف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ملزم بد نام زمانہ ڈکیت، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر کا قر یبی ساتھی ہے۔ ملزم کے گروہ کا سرغنہ اور اسکا ساتھی اسوقت قتل اور غیر قا نونی اسلحہ رکھنے کے وجہ سے جیل میں ہیں۔ ملزم کا گروہ اورنگی ٹاؤن میں خوف و ہراس پھیلانے کی علا مت سمجھا جا تا ہے۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرغنہ کو رہا کرانے کے لیے مقامی تاجروں سے بھتہ طلب کر تے تھے اور بھتہ نہ دینے والوں کو شارٹ ٹرم اغواء کر کے ان کے گھر والوں سے تاوان وصول کرتے تھے۔

 

 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کراچی کے علاقوں اورنگی، سا ئیٹ اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں 32سے زائد موٹر سا ئیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

 

 

گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button